تلنگانہ
تلنگانہ کے دو ارکان کونسل عامر علی خان اور پروفیسر کونڈا رام کی تقرری منسوخ – سپریم کورٹ کا سنسنی خیز فیصلہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے ارکان کوڈانڈا رام اور عامر علی خان کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کے روز ان کی تقرری کو منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ یہ دونوں گورنر کوٹہ کے تحت تلنگانہ کے ایم ایل سیز کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔ تاہم بی آر ایس لیڈران داسوجو شروَن اور ستیہ نارائن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا تھا
کہ ان کی تقرری غیر قانونی طریقہ سے کی گئی ہے اور اسے منسوخ کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد ان کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا اور آئندہ سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کر دی۔