تلنگانہ

گروپ 1 امتحانات کے عمل میں مداخلت سے سپریم کورٹ کا انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تلنگانہ گروپ-1 امیدواروں کی درخواست پر مداخلت کرنے اور اور عبوری احکامات جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔ چیف جسٹس کی قیادت میں بنچ نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے عارضی احکامات میں تمام امور کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔

 

عدالت نے کہا کہ طلباء کے امتحان مراکز میں موجود ہونے کے وقت میں مداخلت کرنا درست نہیں ہے، عدالت عظمیٰ نے ہا ئیکورٹ کو نتائج کے اعلان سے پہلے حتمی سماعت مکمل کرنے کی تجویز دی ۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او 29 کو منسوخ کرنے کی درخواست

 

کرتے ہوئے گروپ-1 امیدواروں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ انہوں نے فیصلہ آنے تک امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button