تلنگانہ

سید عظمت اللہ حسینی کو سنگٹھن سِرجن ابھیان مہم کے لئے چھتیس گڑھ ریاست میں مبصر مقرر 

سید عظمت اللہ حسینی کو سنگٹھن سِرجن ابھیان مہم کے لئے چھتیس گڑھ ریاست میں مبصر مقرر

 

نئی دہلی: کل ہند کانگریس کمیٹی نے چھتیس گڑھ ریاست میں جاری ’سنگٹھن سِرجن ابھیان‘ مہم کے لیے تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین اور کانگریس کے نوجوان لیڈر سید عظمت اللہ حسینی کو مبصر کے طور پر مقرر کیا ہے۔

 

’سنگٹھن سِرجن ابھیان‘ کانگریس کی ایک اہم تنظیمی مہم ہے جس کا مقصد چھتیس گڑھ کے اضلاع میں پارٹی صدور کی شناخت اور تقرری ہے۔ اس مہم کے تحت ایسے لیڈروں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جو نظریاتی طور پر واضح موقف رکھتے ہوں، پارٹی کے تئیں غیر متزلزل وفاداری دکھائیں اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مخالفین کے ممکنہ حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

 

اس موقع پر جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ چھتیس گڑھ ریاست کے لئے 17مبصرین کی تعیناتی کا مقصد پارٹی کی تنظیم کو ضلعی اور نچلی سطح تک مضبوط بنانا اور صدور کے انتخاب میں شفافیت اور مؤثریت کو یقینی بنانا ہے۔ سید عظمت اللہ حسینی، جو تلنگانہ میں پارٹی تنظیم اور سماجی خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں، اب چھتیس گڑھ میں پارٹی کے تنظیمی عمل کی نگرانی کریں گے اور مقامی پارٹی قیادت کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق، یہ مہم چھتیس گڑھ کے تمام اضلاع میں صدور کے انتخاب کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button