تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق رکن اسمبلی نرمل اے مہیشور ریڈی بی جے پی میں شامل

حیدرآباد _ 13 اپریل (؛اردولیکس)؛تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر و نرمل کے سابق رکن اسمبلی اے مہیشور ریڈی بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ جمعرات، کو مہیشور ریڈی نے دہلی میں بی جے پی تلنگانہ ریاستی امور کے انچارج ترون چُگ سے ملاقات کی۔اور پارٹی میں شامل ہوگئے ان کے ساتھ ریاستی بی جے پی صدر بندی سنجے اور دیگر قائدین بھی تھے۔

 

دہلی میں بی جے پی قائدین سے ملاقات سے قبل اے آئی سی سی پروگرام امپلی منٹیشن کمیٹی کے چیئرمین اور کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے  مہیشور ریڈی نے  استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو بھیجا ہے۔ وہ پی سی سی کی طرف سے ملنے والے وجہ بتاؤ نوٹس پر کانگریس قیادت سے تصفیہ کرنے کے لیے دہلی گئے تھے، انھوں نے وہاں بی جے پی رہنماؤں سے ملاقات کی اور استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد بی جے پی کے قومی صدر نے نڈا سے ملاقات کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button