تلنگانہ

تحصیلدار 2 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع نلگنڈہ چٹیال تحصیلدارکرشنا کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے اے سی بی (اینٹی کرپشن بیورو) کے حکام نے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ منڈل کے گنڈرم پلی علاقے میں ایک زرعی زمین کے میوٹیشن (ملکیت کی تبدیلی)

 

 

اور دوسری جگہ زمین کے سروے کے لیے ایک کسان سے دس لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی تھی۔ بعد ازاں معاملہ پانچ لاکھ روپے میں طے پایا۔ جمعرات کو تحصیلدار نے اپنے دفتر میں دو لاکھ روپے کمپیوٹر آپریٹر رمیش کو دینے کے لیے کہا۔بعد ازاں جب رمیش سے کرشنا وہ دو لاکھ روپے لے رہے تھ، تو اینٹی کرپشن عہدیداروں نے ان دونوں کو رنگے

 

 

ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے دو لاکھ روپے نقد رقم ضبط کی گئی۔ ڈی ایس پی بالا کرشنا نے بتایا کہ دونوں ملزمین کو نامپلی اے سی بی کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ تحصیلدار کرشنا کی جائیداد کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button