شیخ انور کو ان کی بہترین کارکردگی پر تلنگانہ ٹیلنٹ اینڈ انسپیریشن ایوارڈ ۔

جگتیال، 9 نومبر: ضلع جگتیال کے محکمہ پولیس میں خدمات انجام دینے والے شیخ محمد انور کو تلنگانہ ٹیلنٹ اینڈ انسپیریشن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں اے آر گارڈن فنکشن ہال نظام آباد روڈ میں منعقدہ تلنگانہ ٹیلنٹ ویلفیئر جشن یوم 2024 کے موقع پر پیش کیا گیا۔ شیخ محمد انور، جو کہ تلنگانہ اسٹیٹ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ میں بطور ہیڈ کانسٹیبل خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ان کی بہترین ڈیوٹی، خلوص، ملٹی ٹیلنٹ اور کامیڈین، مِمکری اور گلوکاری کے شوق کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
انور کو اس تقریب میں تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین طارق انصاری کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ اور شال سے بھی نوازا گیا۔ انور سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے جگتیال ضلع کے کلکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی مختلف اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
شیخ محمد انور اپنی گلوکاری کے لیے بھی مشہور ہیں اور محمد رفیع، کشور کمار اور کمار سانو کے گانے اپنی آواز میں پیش کرتے ہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر دوست احباب اور رشتہ داروں نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔