تلنگانہ
تارک راما راو کو اے سی بی کی نوٹس – 6 جنوری کو پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کی دی ہدایت

تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راماراو کو نوٹس جاری کی ہے اور ای فارمولہ کار ریسنگ کیس میں 6جنوری کی صبح 10 بجے تحقیقات کے لئے حاضر ہونے کی نوٹس میں ہدایت دی گئی
۔ ریاستی حکومت نے پیشرو بی آر ایس دورحکومت میں محکمہ بلدی نظم و نسق اور فارمولہ ای آپریشنس لمیٹڈ (ایف ای او) کے درمیان فارمولہ ای کار ریسنگ ایونٹ کے سلسلہ میں جو معاہدہ کیا گیا اس میں بدعنوانیوں کے شکوک ظاہر کرتے ہوئے اس معاملہ کی تحقیقات اے سی بی کے حوالے کی تھی
جس پر اے سی بی نے بی آر ایس کے کارگذار صدر تارک راماراو کے علاوہ اس وقت کے محکمہ بلدی نظم و نسق کے سکریٹری اروندکمار اور ایک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔