تلنگانہ

حیدرآباد میٹرو میں زنخوں کی خدمات

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کی جانب سے خصوصی دلچسپی کے باعث زنخوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں حیدرآباد میٹرو میں ٹرانس جینڈر افراد نے سیکیورٹی گارڈس کے طور پر ڈیوٹی سنبھال کر ایک نیا باب شروع کیا

 

ہے۔ 20 زنخوں کو سیکیورٹی اسٹاف کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ انہیں خصوصی تربیت دی گئی ہے اور وہ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی، مسافروں کی اسکریننگ جیسے اہم فرائض انجام دیں گے۔ ادارے نے بتایا کہ زنخے سیکیورٹی اسٹاف خواتین کی سیکیورٹی میں مدد کریں گے۔اسی دوران یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ

 

حال ہی میں حیدرآباد میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے ٹریفک اسسٹنٹس کے طور پر 44 زنخوں و خصوصی تربیت دے کر منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button