تلگودیشم پارٹی کے اقلیتی قائدین وکارکنوں کا این ٹی آر بھون میں اجلاس

حیدرآباد(پریس نوٹ)تلگو دیشم پارٹی کے اقلیتی ونگ کے قائدین اور کارکنوں کا این ٹی آر بھون میں اجلا س منعقدہوا۔ تلگودیشم اقلیتی قائد سید متین احمد نے پروگرام کی صدارت کی۔
اس موقع پر ممبر شپ رجسٹریشن پروگرام کے انعقاد اور آنے والے دنوں میں اقلیتی ونگ کو مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیشنل پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل اے بکانی نرسمہلو نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کہاکہ تلگو دیشم حکومت نے حیدرآباد شہر میں فسادات اور کرفیو کو مکمل روک دیا تھا
۔انہوں نے کہاکہ تلگو دیشم پارٹی نے اقلیتی کارپوریشن، حج ہاؤز کا قیام اور عازمین حج کے لیے ضروری سہولیات فراہم کیں۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور میں ایک اقلیتی سائنسداں کو موقع فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں چندرابابونائیڈو نے مکمل تا ئید کی تھی۔ 1994 سے 2004 تک چندرا بابو کے ساڑھے نو سالہ دور حکومت میں مستقل ہاؤسنگ اسکیم میں اقلیتوں کو 3 فیصد مختص کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ روشنی اور دیپم جیسی اسکیمیں اقلیتوں کے لیے لاگو کی گئیں۔ چندرا بابو نے تلنگانہ کے علاقے کو ترقی دی تو وہیں کے سی آر اس ترقی کو آگے بڑھانے کے بجائے زبانی جھگڑوں میں وقت ضائع کیا۔ چندرابابو نے نوی آندھرا کی بنیاد رکھی لیکن جگن موہن ریڈی نے آکر آندھرا کو تباہ کردیا۔
لوگوں نے اے پی میں جگن موہن ریڈی کی تباہ کن حکمرانی کو مسترد کر دیا اور چندرا بابو کو ایک اور موقع دیا۔اب آندھرا کے وزیر اعلی کے طور پرنائیڈو 2047 کے ویژن کو نافذ کر رہے ہیں اور غریبوں کو کروڑ پتی بنانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ تلگو دیشم پارٹی کے ریاستی قائد سما بھوپال ریڈی نے کہا کہ آج ریاست تلنگانہ میں اربوں کا بجٹ ہے تو اس کی وجہ چندرابابونائیڈو ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیدرآباد شہر میں جہاں بھی جائیں چندرابابونائیڈو کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کام نظرآتے ہیں۔ عوام کے سامنے یہ بات رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عوام کو پارٹی کا ورکر بنانے کیلئے رجسٹریشن کرانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ جتنی زیادہ ممبرشپ رجسٹر ہوگی، آئندہ کارپوریشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تعداد اتنی ہی زیادہ ہوگی۔
اس موقع پر محمد سلیم احمد، محمد خواجہ، محمد جانی میاں، محمد اعظم، محمد علی، محمد خیر الدین، محمد مجید، شیخ فاروق، محمد اقبال حسین، محمد اقبال، محمد کلیم الدین اور دیگر نے شرکت کی