ٹیچر جیسے مقدس پیشہ کو بدنام کرنے والا استاد معطل

ٹیچر جیسے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والا استاد معطل
آصف آباد/جینور: استاد کا پیشہ ہمیشہ سے مقدس مانا گیا ہے، کیونکہ یہی وہ ہستی ہے جو معصوم ذہنوں کو تراش کر قوم کا مستقبل سنوارتی ہے۔ لیکن تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے جینور منڈل کے سکوّت پلی گاؤں میں تعینات ایک استاد نے اس مقدس رشتے کو داغدار کردیا۔
اطلاعات کے مطابق اے ایچ ایس اسکول کے ایس جی ٹی ٹیچر جے وِلاس شراب کے نشے میں اسکول پہنچے اور ںچوں کو پڑھائے بغیر ہی کلاس روم میں سو گئے۔ یہ منظر دیکھ کر گاؤں والوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے شکایت کی۔
شکایت کے بعد کی گئی تحقیقات میں استاد کا قصور ثابت ہوا، جس پر پی وی او کے احکامات کے تحت قبائلی فلاح و بہبود کی ڈپٹی ڈائریکٹر رما دیوی نے انہیں فوری طور پر معطل کردیا۔
والدین اور مقامی عوام کا کہنا ہے کہ استاد کے مقدس پیشہ کو داغدار کرنے والوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ یہ عمل طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ ہے۔