تلنگانہ

تلنگانہ ۔ بچوں کو پڑھانے کے بجائے ریلز بنانے والی ٹیچر معطل

کھمم: بچوں کو تعلیم دینے کے بجائے انسٹاگرام پر ریلز بنانے والی ایک سرکاری انگریزی ٹیچر کے خلاف محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ کھمم ضلع کے ماملہ گوڑم ہائی اسکول میں خدمات انجام دینے والی انگریزی ٹیچر گوتمی پر الزام ہے کہ وہ تدریسی فرائض کو نظرانداز کرتے ہوئے انسٹاگرام ریلز بنانے میں مصروف رہتی تھیں۔ وہ سرکاری ملازمت میں ہوتے ہوئے خانگی تعلیمی اداروں اور تجارتی کمپنیوں کی تشہیر کے لیے اشتہارات بھی کرتی رہیں۔

 

یہ بھی الزام ہے کہ اسکول کے اوقات میں بچوں کی پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے وہ ریلز بناتی تھیں۔ اس معاملے پر اعلیٰ حکام نے انہیں متعدد بار انتباہ دیا تھا تاہم ان کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بالآخر محکمہ تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے گوتمی کو فرائض سے معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

 

حکام نے واضح کیا کہ سرکاری اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری بچوں کے مستقبل کی تعمیر اور اسکولوں کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنا ہے۔ فرائض میں لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ سسپنشن کے بعد بھی ٹیچر کو سنجیدگ

 

ی سے بچوں کو تعلیم دینی چاہیے ورنہ ملازمت چھوڑ کر مکمل وقت کی انفلوئنسر بن جانا بہتر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button