تلنگانہ

تلنگانہ ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹیسٹ TG TET کا شیڈول جاری

حیدرآباد ۔ ٹیچرس ایلجبلیٹی ٹیسٹ (TG TET 2026) کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ اسکولی تعلیمات کے مطابق درخواستیں 15 اپریل سے 30 اپریل تک قبول کی جائیں گی۔

 

ٹی جی ٹیٹ امتحان کے ہال ٹکٹس جون کے پہلے ہفتے میں جاری کیے جائیں گے۔ امتحانات 15 جون سے 30 جون تک کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) طریقۂ کار کے تحت منعقد ہوں گے۔ ہر روز دو سیشنز میں امتحان ہوگا۔پہلا سیشن صبح 9 بجے سے 11:30 بجے تک اور دوسرا سیشن دوپہر 2 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔

 

امتحانی فیس ایک پیپر کے لیے 750 روپے جبکہ دو پیپرز کے لیے 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایس سی، ایس ٹی اور معذور افراد کو فیس میں رعایت دی جائے گی۔امکان ہے کہ امتحان کے نتائج جولائی میں جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button