تلنگانہ
14 تاریخ کو تلنگانہ بند!

حیدرآباد: رکن پارلیمنٹ آر کرشنیا نے کہا کہ "بی سی ریزرویشنز کے معاملے میں حکومت کی لاپرواہی کے خلاف احتجاج کے طور پر اس ماہ کی 14 تاریخ کو تلنگانہ بند منایا جائے گا”۔انہوں نے بتایا کہ تمام بی سی
تنظیموں کی حمایت سے یہ بند منایا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اور ذات پات کی تنظیموں سے بند کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ کرشنیا نے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر کشن ریڈی سے
ملاقات کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی سے بند کی حمایت کی درخواست کی ہے۔