تلنگانہ
وزیراعظم نریندر مودی سے تلنگانہ بی جے پی قائدین کی ملاقات

نظام آباد:27/نومبر(اردو لیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر مرکزی وزیر کشن ریڈی کی قیادت میں منتخبہ عوامی نمائندوں کے ایک وفد نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر نظام آباد اربن ایم ایل اے دھن پال سوریہ نارائنا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی شالپوشی کی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ریاست کے اہم مسائل اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بارے میں تلنگانہ میں بی جے پی پارٹی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایل ایز اور ایم پیز کو مستقبل کی سرگرمیوں کے بارے میں ہدایات دی گئیں۔تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے 18 منتخبہ عوامی نمائندوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے تلنگانہ ریاست کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور اہم علاقائی مسائل کو حل کرنے کے تئیں بی جے پی کی دلچسپی واضح ہوتی ہے۔