تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا تاریخی فیصلہ – مجالس مقامی انتخابات میں امیدواروں کے لئے دو بچوں کا لزوم ختم ؛ دو سے زائد بچے رکھنے والے بھی لڑ سکتے ہیں الیکشن

تلنگانہ حکومت نے اپنے ایک تاریخی فیصلہ میں مجالس مقامی اداروں کے انتخابات میں امیدواروں کے لئے عائد "دو بچوں کی شرط” ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس ضمن میں اہم فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن امیدواروں کے دو سے زیادہ بچے ہوں، اُنہیں مجالس مقامی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دینے کا قانون نافذ تھا۔

 

تاہم ریاست میں آبادی پر قابو پانے کا عمل پہلے ہی مضبوطی سے جاری ہے، اس لئے اس شرط کو برقرار رکھنے کی اب ضرورت نہیں رہی۔ کابینہ نے اتفاقِ رائے سے اس قانون کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button