تلنگانہ گروپ 2 امتحانات کی تاریخ کا اعلان

تلنگانہ پبلک سروس کمیشن نے جمعرات کو گروپ 2 امتحانات کا شیڈول جاری کیا۔ جس کے مطابق امتحانات 15 اور 16 دسمبر کو ہوں گے۔ یہ امتحانات صبح اور دوپہر دو سیشن میں منعقد ہوں گے۔
پرچہ 1 جنرل اسٹڈیز اور جنرل ایبلیٹی کا امتحان 15 دسمبر کو پہلے سیشن میں اور پرچہ 2 ہسٹری، پالیٹی اور سوسائٹی دوسرے سیشن میں لیا جائے گا۔ پرچہ 3 اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ کا امتحان 16 تاریخ کو پہلے سیشن میں اور پیپر 4 تلنگانہ تحریک اور ریاست کا درجہ دوسرے سیشن میں لیا جائے گا۔ پہلے سیشن میں صبح 10 بجے سے 12.30 بجے تک اور دوسرے سیشن میں 3 بجے سے 5.30 بجے تک امتحان لیا جائے گا۔
دراصل گروپ 2 کے امتحانات 7 اور 8 اگست کو ہونے والے تھے ۔ لیکن ڈی ایس سی اور گروپ 2 کے امتحانات میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا تھا، اس لئے امیدواروں کی طرف سے شدید مخالفت کی اور امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ریاستی حکومت نے ان کی مانگ کو قبول کرتے گروپ 2 کا امتحان ملتوی کر دیا تھا ۔ اور آج امتحان کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ گروپ 2 کا امتحان کل 783 جائیدادوں پر تقررات کے لیے لیا جا رہا ہے