تلنگانہ

نوٹری کی زمین اور مکانات کو ریگولرائز کرنے کے عمل پر تلنگانہ ہائی کورٹ نے لگا دی روک

حیدرآباد _ 25 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ ہائی کورٹ نے نوٹری پر خریدی گئی زمین اور مکانات کو ریگولرائز کرنے پر روک لگادی ہے  عدالت نے شہری علاقوں میں غیر زرعی  اراضی کو ریگولرائز کرنے کے لیے جاری کردہ جی او 84   کے نفاذ کو معطل کرتے ہوئے ایک عبوری حکم جاری کیا

 

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے  26 جولائی کو  ریاست میں 3 ہزار گز کے اندر کے نوٹری زمین اور مکانات کو باقاعدہ بنانے کا حکم جاری کیا تھا ۔ حکومت نے شہری علاقوں میں 125 گز کے اندر نوٹری پلاٹ کو مفت میں ریگولرائز کرنے کا فیصلہ کیا تھا. چیف جسٹس آلوک ارادھے، جسٹس این۔ وی شراون کمار کی بنچ  نے آج اس جی او کو چیلنج کرنے والی کیس کی سماعت کی۔ بینچ نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ  اسٹامپ اور رجسٹریشن ایکٹ کے سیکشن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button