تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کے مختلف ممالک میں صدور کا انتخاب

تلنگانہ جاگروتی کے مختلف ممالک میں صدور کا انتخاب

سرگرمیوں کو مزید موثر انداز میں وسعت دینے کا اظہار: کے کویتا

 

تلنگانہ جاگروتی کے مختلف ممالک میں صدور کے تقررکا اعلان کیا گیا ہے ۔تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور بی آر ایس ایم ایل سی کلواکنٹلہ کویتا نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے ریاست کے قیام کے بعد تلنگانہ کی ترقی کے لئے وقف تنظیم "تلنگانہ جاگروتی” نے۔

 

اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات تک رسائی حاصل کرتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر انداز میں انجام دے۔ مختلف ممالک میں موجود تلنگانہ جاگروتی شاخوں کے ذریعہ تارکینِ وطن تلنگانہ باشندوں کی فلاح و بہبود اور ثقافتی فروغ کے لئے جاگروتی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

اسی سلسلہ میں کویتا نے اتوار کے روز مختلف ممالک میں تلنگانہ جاگروتی کی شاخوں کے لئے نئے صدور کے تقرر کا اعلان کیا۔ انہوں نے ان افراد کو ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ کی ترقی اور ان ممالک میں مقیم تلنگانہ عوام کی فلاح کے لئے سرگرم عمل ہوں۔

 

مختلف ممالک کے صدور اور دیگر تقرریوں میں نیوزی لینڈ صدر: اروناجیوتی مددم،گلف صدر: چلمشٹی ہری پرساد،قطر صدر: موکالا پربھین لکشمی،ایڈوائزر: نندنی اببگونی،

یو اے ای صدر: پیچرا وینکٹیشور راؤ،

جنرل سکریٹری: شیکھر گوڑ،

کویت صدر: مارک پرمود کمار،

سعودی عرب صدر: محمد علی افتخار،

عمان صدر: گندو راجندر نیتا،

یونائیٹڈ کنگ ڈم صدر: سمن راؤ،

اٹلی صدر: کشور یادو،

فن لینڈ صدر: آئی ریڈی سندیپ ریڈی،

پرتگال صدر: پرکاش پونکنٹی،

مالٹا صدر: پنٹو گھوش،

کینیا صدر: سوپن ریڈی گنٹلا،

عراق و کردستان صدور محمد سلمان خان شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button