تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کے سیاسی تربیتی پروگرام "لیڈر” کا 26 جولائی سے باقاعدہ آغاز

تلنگانہ جاگروتی کے سیاسی تربیتی پروگرام "لیڈر” کا 26 جولائی سے باقاعدہ آغاز

عوامی قیادت کے لئے خواتین اور نوجوانوں کو تیار کرنا منشا و مقصد

*سری کنونشن ہال کوم پلی میں ہفتہ کو صبح10 بجے کے کویتا کی کلیدی تقریر سے افتتاح

تربیتی کلاسس میں ریاست کے تمام اسمبلی حلقوں سے نمائندے شرکت کریں گے: نوین آچاری

 

تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے ریاست میں نوجوانوں، خواتین اور بہوجن طبقہ کو سیاست میں سرگرم حصہ داری کے لئے تیار کرنے کی غرض سے "لیڈر” سیاسی تربیتی پروگرام کا آغاز عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کا پروگرام کا باقاعدہ افتتاح 26 جولائی ہفتہ کو صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا کی کلیدی تقریر سے ہوگا

 

۔ یہ بات تلنگانہ جاگروتی کے جنرل سکریٹری نوین آچاری نے ایک اعلامیہ میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد عوامی قیادت کے لئے نوجوانوں اور خواتین کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ مقامی سطح سے قومی سطح تک عوام کی خدمت کر سکیں۔ اس تربیت میں انہیں سیاست کے بنیادی اصول، عوامی نمائندوں کے فرائض و ذمہ داریاں اور آئینی معلومات فراہم کی جائیں گی۔ نوین آچاری نے بتایا کہ "لیڈر” سیاسی تربیتی پروگرام کے پوسٹرس کی 5 جون کو ہی اجرائی عمل میں لائی جا چکی ہےاور اب یہ پروگرام 26 جولائی ہفتہ کو صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کیا جائےگا۔

 

یہ تربیتی سیشن ضلع میڑچل-ملکاجگری کے کومپلی میں واقع سری کنونشن ہال میں منعقد ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں دو سیشن رکھے گئے ہیں جن میں گاؤں کی سطح پر پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک کے عوامی نمائندوں کی ذمہ داریاں، عوام سے مربوط رہنے کے طریقے اور قیادت کی خصوصیات پر تفصیلی تربیت دی جائے گی۔

 

تربیتی کلاسس میں تلنگانہ کے تمام 119 اسمبلی حلقوں سے نمائندے شرکت کریں گے۔تلنگانہ جاگروتی کی یہ پہل ریاست میں باصلاحیت اور باشعور نوجوان قیادت کو ابھرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button