تلنگانہ

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا کی بے مثال انسانیت نوازی۔ غریب طالبہ کے خواب شرمندہ تعبیر 

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا کی بے مثال انسانیت نوازی۔ غریب طالبہ کے خواب شرمندہ تعبیر

 

غریبی اور مصیبت کے سائے میں جینے والی ایک محنت کش خاندان کی بیٹی کے خوابوں کو تلنگانہ جاگروتی نے نئی اڑان عطا کی۔حیدرآبادشہر کے علاقہ مشیر آباد سے تعلق رکھنے والی آشرِتا، جو آنجہانی نریندر آچاری اور سواپنا کی بیٹی ہیں،

 

آ شرتااپنی محنت اور لگن سے ملّا ریڈی ٹکنیکل کیمپس میں انجینئرنگ (کمپیوٹر سائنس) کے شعبہ میں داخلہ حاصل کیا۔ لیکن قسمت نے ایک کڑا امتحان لیا، والد کے اچانک انتقال نے گھر کی خوشیاں چھین لیں اور آشرتا کی تعلیم ادھوری رہ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا

 

۔ والد کی جدائی کے بعد والدہ کے لئے سواپنا کے لئے فیس ادا کرنا ناممکن ہوگیا۔اسی وقت وشوکرما ٹی وی کے منتظم نرسمہا آچاری نے اس غمزدہ خاندان کی حالت کو سمجھتے ہوئے، تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا تک آشرِتا کی داستان پہنچائی۔ کویتا نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا تامل یہ ذمّہ داری اپنے سر لی اور کہا کہ آشرِتا کی تعلیم کسی قیمت پر رکنے نہیں دیں گی

 

۔ جمعہ کے روز کویتا کی جانب سے آشرِتا کی پہلے سال کی مکمل فیس ادا کی گئی، جس سے اس معصوم طالبہ اور اس کی ماں کے چہروں پر دوبارہ امید کی روشنی جگمگانے لگی۔ اس موقع پر تلنگانہ جاگروتی کے جنرل سکریٹری نوین آچاری اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

 

.یہ واقعہ ایک مثال ہے کہ کلواکنٹلہ کویتا نہ صرف ایک رہنما ہیں بلکہ وہ ان ماؤوں اور بیٹیوں کے لئے امید کا چراغ ہیں جن کی دنیا غم کے اندھیروں میں ڈوب چکی ہو۔ تلنگانہ جاگروتی کی یہ انسانیت نواز پہل ان کے اس عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے، چاہے حالات کیسے بھی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button