تلنگانہ

تلنگانہ جاگروتی کے ریل روکو احتجاج کو زبردست تائید وحمایت کا حصول

تلنگانہ جاگروتی کے ریل روکو احتجاج کو زبردست تائید وحمایت کا حصول

*میادو سنگم اور سوم ونشی آرےہ کشتریہ سنگم کے قائدین کی کے کویتا سے ملاقات

*17جولائی کو منعقد شدنی احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور کامیاب بنانے کا اظہار

 

حیدرآباد: مجالس مقامی اداروں میں پسماندہ طبقات کو 42فیصد تحفظات کی فراہمی کے مطالبہ پر تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے 17جولائی کو منعقد شدنی ریل روکو احتجاج کو مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے بھر پور تائید وحمایت حاصل ہورہی ہے۔نیشنل یادو حقولہ پوراٹا سمیتی اور سوم ونشی آریہ کشتریہ سماج انوتی منڈل سنگم نے بھی ریل روکو احتجاج کی مکمل تائید وحمایت کا اعلان کیاہے۔

 

یادو سنگم کے قومی صدر ایم رامولو یادو اور سوم ونشی آریہ کشتریہ سنگم کے صدر چندراکانت چوہان کی قیادت میں مختلف لیڈرس اور کارکنوں نے آج صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا سے ملاقات کی اور ریل روکو احتجاج کی مکمل تائید وحمایت پر مبنی مکتوبات حوالے کئے۔مذکورہ بالا تنظیموں کے قائدین نے اعلان کیاکہ وہ 17جولائی کو ریل روکو احتجاج میں بھر پور حصہ لیں گے ۔

 

ریل روکو احتجاج کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایاکہ بی سی تحفظات کی جدوجہد میں کے کویتا کی قیادت میں منظم کئے جانے والے ہر احتجاج میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیںگے اور بی سی کاز کےلئے کویتا کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button