تلنگانہ

آبپاشی پروجیکٹس سے متعلق تلنگانہ جاگروتی کی جمعہ کو گول میز کانفرنس

آبپاشی پروجیکٹس سے متعلق تلنگانہ جاگروتی کی جمعہ کو گول میز کانفرنس

حکومت کی ناکامیوں اور کانگریس کے جھوٹ کو بے نقاب کیا جائے گا

کے کویتا کا کلیدی خطاب ہوگا۔دانشوران ‘ماہرین آبپاشی اور ریٹائرڈ انجینئرس شرکت کریں گے

حیدرآباد: تنظیم تلنگانہ جاگروتی نے اعلان کیاہے کہ ریاست میں آبپاشی پروجیکٹس کے حوالے سے کانگریس حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے اور حکومت کی جانب سے پھیلائے جانے والے جھوٹے پروپگنڈے کا پردہ فاش کرنے کےلئے 31جنوری کو صبح 11بجے پریس کلب سوماجی گوڑہ میں گول میز کانفرنس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ صدرتلنگانہ جاگروتی ورکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا گول میز کانفرنس سے کلیدی خطاب کریںگی۔
گول میز کانفرنس میں دانشوران ‘جہدکار ‘تلنگانہ تحریک کے لیڈرس آبپاشی ماہرین اور ریٹائرڈ انجینئرس بھی شرکت کریںگے۔تلنگانہ جاگروتی کے ذمہ داران نے بتایاکہ کانگریس کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں آبپاشی پروجیکٹس کو بالکلیہ طو رپر نظر انداز کردیاگیاہے۔علاوہ ازیں بی آرایس سربراہ وسابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راﺅ کے دورحکومت میں تعمیر کردہ اہم پروجیکٹس کے تعلق سے بھی منفی پروپگنڈہ کیا جارہاہے۔اس سلسلہ میں ریاستی حکومت کو سخت جواب دینے کی ضرورت ہے۔کالیشورم پروجیکٹ کے تعلق سے کانگریس حکومت جھوٹا پروپگنڈہ کررہی ہے۔گول میز کانفرنس میں کانگریس کے جھوٹ اور فریب کو بے نقاب کیاجائے گا۔
تلنگانہ جاگروتی نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت زیر التواءآبپاشی پروجیکٹس کی تکمیل کےلئے ایک واضح لائحہ عمل کے ساتھ سامنے آئے۔کانفرنس میں آبپاشی پروجیکٹس سے متعلق تمام مسائل پر تفصیلی بحث کی جائے گی اور قراردادیں منظور کی جائیںگی۔تلنگانہ جاگروتی نے الزام عائد کیاہے کہ کانگریس حکومت نے پالمورو۔رنگاریڈی آبپاشی پروجیکٹ کے کام محض اس وجہ سے روک دیئے ہیں کہ اس پروجیکٹ کا آغاز کے چندرشیکھر راﺅ نے کیاہے۔اسی طرح سیتا رام لفٹ ایریگیشن اسکیم کا سرکاری سطح پر افتتاح انجام دینے کے بعد بھی کام روک دیئے گئے ہیں۔تلنگانہ جاگروتی نے حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ وہ کلواکرتی ‘بھیما اور نیٹم پاڈولفٹ ایریگیشن اسکیمات کے زیر التواءکاموں کو بھی مکمل نہیں کررہی ہے

 

۔تلنگانہ جاگروتی نے کہاکہ آبپاشی پروجیکٹس کے موثر استعمال کے خصوص میں کانگریس حکومت کے پاس کوئی واضح پالیسی نہیں ہے۔تلنگانہ جاگروتی نے بتایاکہ کرشنا اور گوداوری ندی پر جاری آبپاشی پروجیکٹس کے علاوہ کرشنا ندی میں تلنگانہ کے حصہ کے پانی کے حصول کےلئے ٹریبونل کے قیام کا سہرا بھی کے چندرشیکھر راﺅ کے سرجاتاہے۔

آبپاشی پروجیکٹس کے تعلق سے کانگریس پارٹی جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے ۔کانگریس کے جھوٹ کو آشکار کرنے کےلئے گول میز کانفرنس میں جامع مباحث کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button