وقف پروٹیکشن کمیٹی میں تبدیلی ،نئے صد کے طور پر محمد عارف علی امجد اور جنرل سیکریٹری محمد فاضل منتخب

وقف پروٹیکشن کمیٹی میں تبدیلی ،نئے صد کے طور پر محمد عارف علی امجد اور جنرل سیکریٹری محمد فاضل منتخب
میدک13مئی(اردو لیکس نیوز)مقامی سطح پر موجود وقف پروٹیکشن کمیٹی جو کہ چار سال سے موجود تھی اور اس کے ہر دو سال بعد انتخابات ہونا طئے تھا لیکن چند اہم وجوہات کی بناء پر نہیں ہوسکے تھے آج اس کمیٹی کے نتخابات عمل میں لاتے ہوئے اس کمیٹی میں کچھ عہدوں پر تبدیلی بااتفاقِ اآراء مقامی ملی اسوسی ایشن کے ذمہ داران اور مقامی اہم مسلمانوں کی موجودگی میں عمل میں لائی گئی۔
اس موقع پر سابقہ صدر جناب محمد غوث قریشی کوصدر کے عہدہ سے ترقی دیتے ہوئے سرپرست،ایک اور سرپرست کے طور پر جناب شیخ فضل احمد ایڈوکیٹ،پبلک پراسیکیوٹر میدک کورٹ کو،جبکہ صدر کی حیثیت سے محمد عارف علی امجد سابقہ نمائندہ کونسلر،محمد اظہر الدین کو نائب صدربرقرار رکھتے ہوئے محمد امجدعلی جو کہ ابھی تک نائب صدر تھے ان کے عہدہ پر سید عمر محی الدین سابقہ کوآپشن ممبر کو،جنرل سیکریٹری کے عہدہ پر محمد فاضل سابقہ بی آر ایس پارٹی میناریٹی صدر کو،جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر محمد عمر فاروق،اور ٹریزرر کے عہدہ پر حافظ سید شفیع اللہ حسینی کو منتخب کیا گیا
۔یہ انتخابات مقامی ملی اسوسی ایشن کے ذمہ داران اور اہم شخصیات کی نگرانی میں میناریٹی فنکشن ہال میں عمل میں آئے۔اس موقع پر ملی اسوسی ایشن کے ذمہ داران محمد زبیر احمد،سید سعادت علی ذکی کے علاوہ مقامی اہم شخصیتوں میں مرزا احمد علی بیگ عرف متولی،سید سعد الحسینی،سینئر صحافی میدک روزنامہ سیاست جناب محمد فاروق حسین،جناب غفار احمد جوہری ،میسن بن عبد اللہ،محمد عمیر بن افضل کے علاوہ دیگر موجود تھے۔صحافی حافظ محمد فصیح الدین نے بطورِ نگران ِ انتخابات کاروائی چلائی۔مولانا میر عابد علی ندویؔ نے دعاء کی۔اختتام پر سابقہ ونومنتخب افراد کی گلپوشی عمل میں آئی۔