تلنگانہ
تلنگانہ کے ایک شخص کی سعودی عرب میں مشتبہ موت – زندہ جلا دینے گھر والوں کا الزام

تلنگانہ کے کوڈاڈ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ تاج الدین، روزگار کی تلاش میں 10 سال قبل سعودی عرب کے دمام شہر گئے تھے۔پہلے وہ وہاں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے تھے، بعد میں انہوں نے ترکاری کی ایک دکان کھول لی۔ جمعرات کو تاج الدین کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔
تاج الدین کے گھر والوں کے مطابق، ان کے کسی شخص سے کچھ عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔اسی جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر تاج الدین کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا گیا ۔جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی
یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، جس سے ان کے گھر میں کہرام مچ گیا۔ تاج الدین کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔گھر والوں نے نعش کو وطن واپس لانے کے لیے مالی مدد کی اپیل کی ہے کیونکہ ان کے پاس ضروری وسائل موجود نہیں ہیں۔