تلنگانہ

تلنگانہ کے بعض حصوں میں مانسون نے دی دستک 4 دنوں تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: گرمیوں کا موسم ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا تھا کہ موسم برسات کا آغاز ہوگیا۔ مقررہ وقت سے 13 دن پہلے ہی جنوب مغربی مانسون تلنگانہ ریاست کے کچھ حصوں میں داخل ہو گیا ہے اور بارشیں شروع ہو چکی ہیں۔

 

 

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چار دن تک تلنگانہ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عادل آباد، نظام آباد، ورنگل اور کھمم اضلاع میں بعض مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں

 

 

ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ریاست کے کسانوں اور زرعی شعبہ سے وابستہ افراد کے لیے یہ اطلاع خوش آئند ہے، کیوں کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران بارش کے امکانات بڑھنے کے سبب خریف فصلوں کی تیاری کا عمل تیز ہو سکتا

 

 

ہےکیرالا اور تمل ناڈو ریاستوں میں جنوب مغربی مانسون کی اثرات واضح طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ کیرالا میں شدید بارشوں کی وارننگ کے پیش نظر حکومت نے 10 اضلاع میں اسکولس اور کالج بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آندھرا

 

 

پردیش میں بھی مانسون داخل ہوچکا ہے۔سطحی دباؤ کے اثر سے مانسون ہوائیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ آندھرا پردیش کو ایک ہفتہ پہلے چھونے کے بعد، یہ ہوائیں اب تلنگانہ میں بھی 13 دن پہلے داخل ہو چکی ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button