تلنگانہ

ان اشتہارت پر بھروسہ کرنا پڑ سکتا ہے مہنگا۔ تلنگانہ پولیس

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ گوگل پر ویب سائٹس کو ریویوس دینے کے بدلے ہزاروں روپے کمانے کے دعوے کرنے والے اشتہارات پر بھروسہ نہ کریں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ پارٹ ٹائم نوکریوں کے نام پر واٹس ایپ یا میسجز کے ذریعے آنے والے لنکس پر کلک نہ کریں۔

 

پولیس نے بتایا کہ گھر بیٹھے آسانی سے پیسے کمانے کا لالچ دے کر دھوکہ باز لوگ جال بچھا رہے ہیں۔ خاص طور پر “کیپیا ورک” جیسی ویب سائٹس کے ریویوز کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے، پہلے تھوڑی رقم دے کر اعتماد حاصل کیا جاتا ہے اور بعد میں بڑی رقم ہڑپ کر لی جاتی ہے۔

 

پولیس نے کہا کہ عوام کی ضروریات اور مالی مشکلات کا فائدہ اٹھا کر اس طرح کے فراڈ کیے جا رہے ہیں اس لیے مشکوک لنکس اور پارٹ ٹائم نوکریوں کے اشتہارات سے دور رہنا چاہیے۔ منگل کے روز ایکس (ٹوئٹر) پر تلنگانہ پولیس نے ایک ٹویٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو پارٹ ٹائم جاب اسکیمز کے بارے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا۔

 

پولیس نے سوال اٹھایا کہ کیا واقعی گوگل ریویوس دینے سے پیسے ملتے ہیں؟ اگر کسی کو کوئی مشکوک آفر نظر آئے تو فوراً پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button