تلنگانہ

فرینڈلی پولیسنگ اور دیگر اقدامات میں تلنگانہ پولیس ملک کی بہترین پولیس : وزیر داخلہ محمود علی

حیدرآباد _ 11 مئی ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے 281 پولیس افسران کو حیدرآباد کے رویندرا بھارتی میں ان کی  بہترین کارکردگی کے لیے مختلف سروس میڈلز سے نوازا گیا ہے۔ وزیر داخلہ محمود علی نے ڈی جی پی انجنی کمار کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر محمود علی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگی تو ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں پر صحیح طریقے سے عمل آواری کی جا سکتی ہے اور اس سے ریاست ترقی کرے گی۔ اس کے لئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے  محکمہ پولیس کی جدید کاری اور بڑے پیمانے پر بھرتیوں کو سب سے زیادہ ترجیح دی ہے۔  حال ہی میں افتتاح ہونے والے راماگنڈم پولیس کمشنریٹ جیسی کوئی اور عمارت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے پولیس زون، ڈویژن اور سٹیشنز کے قیام کے ساتھ ساتھ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور I4C بھی قائم کیا گیا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل کمانڈ کنٹرول ٹاور بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 

ریاست میں  پرامن حالات کی وجہ سے کئی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے حیدرآباد میں اپنا کام شروع کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تلنگانہ فرینڈلی پولیسنگ، خواتین کی حفاظت کے لئے  شی ٹیموں، بھروسہ کیندرس، سی سی ٹی وی کا قیام، مٹکا جوئے کے سنٹرس کو بند کروانا ، منشیات کی روک تھام وغیرہ جیسے اقدامات کے ساتھ محکمہ پولیس ملک کا اعلیٰ ترین  محکمہ بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button