تلنگانہ

تلنگانہ میں 30 ستمبر تک جاری رہے گی بارش – جمعرات اور جمعہ کو ان اضلاع میں ہوگی بارش

تلنگانہ میں 30 ستمبر تک شدید بارش کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات نے چہارشنبہ کی رات منچریال، نرمل، نظام آباد، جیا شنکر بھوپال پلی، ملگ ، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاوں اضلاع کے لئے شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے اور ان اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

جمعرات کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، پداپلی، جیا شنکر بھوپال پلی، ملگ، بھدرادری کتہ گوڑم، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔

 

جمعہ کے روز نرمل، نظام آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button