تلنگانہ

تلنگانہ کے علماء اور مشائخ نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا : ڈی جی پی سے نمائندگی 

تلنگانہ کے علماء اور مشائخ نے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا : ڈی جی پی سے نمائندگی

 

حیدرآباد میں پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخانہ ریمارکس پر سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے علماء، مشائخ، عوامی نمائندوں اور دانشوروں پر مشتمل ایک وفد نے ڈائریکٹر جنرل پولیس تلنگانہ شیودھر ریڈی سے ملاقات کی۔ وفد نے گوشہ محل کا رکن  اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کے خلاف یادداشت پیش کی اور کہا کہ وہ بار بار مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کر رہے ہیں، نفرت انگیز اور توہین آمیز ریمارکس دے رہے ہیں، جس سے امن و امان کو خطرہ لاحق ہے۔

 

وفد نے مطالبہ کیا کہ راجہ سنگھ کے خلاف فوری طور پر IPC کی دفعات 153A، 295A، 298 اور 505(2) اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اور عدالت کے احکام کی خلاف ورزی روکنے کے لیے فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ علماء و مشائخ نے کہا کہ کارروائی میں تاخیر عوام کے اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

 

وفد میں متعدد علماء، مشائخ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے ارکان، مجلس کے رکن اور دانشور شامل تھے، جن میں مولانا سید شاہ علی اکبر، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا محمد حسام الدین، مولانا حامد محمد خان اور دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button