تلنگانہ
آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تلگو فلم اداکار چرنجیوی کا فحش ویڈیو بنانے کا انکشاف

حیدرآباد ۔ تلگو فلم اداکار چیرنجیوی نے اپنے نام اور تصویر کا استعمال کرتے ہوئے AI سے تیار کردہ اور تبدیل شدہ فحش ویڈیوز کے پھیلاؤ کے خلاف حیدرآباد سائبر کرائم پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔
یہ شکایت 27 اکتوبر کو درج کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ ویب سائٹس نے اداکار کو غیر اخلاقی مناظر میں جھوٹے انداز میں پیش کرنے والا "ڈیپ فیک” مواد شائع کیا اور وایرل کیا ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کیس کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، بھارتیہ نیایا سنہیتا، اور خواتین کی غیر شائستہ نمائش (ممانعت) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔
ہے۔



