تلنگانہ
ایران اور خلیجی ممالک میں مقیم تلگو عوام ہنگامی صورتحال کے سوا گھروں سے باہر نہ نکلیں۔چیف منسٹر تلنگانہ

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ ایران اور خلیجی خطہ میں مقیم تمام تلگو باشندے محتاط رہیں۔ حملوں سے متعلق خبروں کے پیشِ نظر سیکورٹی سے متعلق رہنمایانہ اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ممالک میں قائم Embassy of India کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر لازماً عمل کیا جائے۔ ہنگامی صورتحال کے سوا تلگو افراد گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ تلگو باشندوں کو واپس لانے کے لیے ریاستی حکومت مرکز کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ حکومت، ایران اور خلیجی ممالک میں موجود ریاستی عوام کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔



