سوریاپیٹ میں کشیدگی ؛ بہاری مزدوروں کا پولیس پر حملہ، کئی جوان زخمی

تلنگانہ کے ضلع سوریاپیٹ میں اس وقت شدید کشیدگی پھیل گئی جب بہار سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مزدوروں نے پولیس پر اچانک حملہ کر دیا۔ واقعہ پالکاویدو منڈل میں واقع ڈکن سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا،
جہاں ایک مزدور کی موت کے بعد احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ذرائع کے مطابق، فیکٹری میں کام کے دوران ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا تھا، جسے علاج کے لیے مریال گوڑہ کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔مزدور کی موت پر درجنوں بہاری ورکرس نے فیکٹری کے باہر جمع ہو کر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔
احتجاج کے دوران جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو صورتحال اچانک بگڑ گئی۔ مشتعل مزدوروں نے پولیس جوانوں پر لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا۔ اس حملہ میں ایک سب انسپکٹر ؛ دو کانسٹیبل اور ایک یوم گارڈ زخمی ہونے کی اطلاع ہے
اس دوران دو پولیس گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ۔ حملے کے بعد پولیس نے فوری طور پر اضافی فورس طلب کی اور حالات پر قابو پایا۔پولیس نے فیکٹری کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی ہے
، جبکہ اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور حملے میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔