تلنگانہ

تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیرمین سرینواس ریڈی کی میعاد میں مزید دو سال کی توسیع

تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے سینئر صحافی کے سرینواس ریڈی کی میعاد میں مزید دو سال کی توسیع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں آج باضابطہ احکامات جاری کر دیے گئے۔

 

واضح رہے کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 26 فروری 2024 کو کے۔ سرینواس ریڈی کو دو سالہ مدت کے لیے تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

 

حکومت نے صحافت کے میدان میں ان کے طویل تجربے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی گئی نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی میعاد میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ تازہ احکامات کے مطابق وہ آئندہ دو برس تک بدستور تلنگانہ میڈیا اکیڈمی کے چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button