تلنگانہ

برقی خریداری معاملہ۔ کے سی آر کو تلنگانہ ہائیکورٹ سے لگا دھکہ

حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے سربراہ چندر شیکھر راؤ کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے زبردست دھکہ لگا۔ برقی کمیشن کی تشکیل کو منسوخ کرنے کی خواہش کرتے ہوئے ان کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ کے سی آر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ الکٹریسٹی کمیشن کی جانب سے یکطرفہ رویہ اختیار کیا گیا ہے، انہوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کمیشن کو منسوخ کرنے کی خواہش کی تھی۔

 

دوسری جانب برقی کمیشن کی قانونی پیروی کرنے والے ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قواعد کے مطابق ہی یہ کمیشن قائم کیا گیا ہے اور کے سی آر کی جانب سے داخل کی گئی درخواست مناسب نہیں ہے۔ ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل کی سماعت سے اتفاق کرتے ہوئے واضح کیا کہ الیکٹریسٹی کمیشن کی تحقیقات کو جاری رکھا جائے۔واضح رہے کہ بی آر ایس حکومت کی جانب سے چھتیس گڑھ سے برقی کی خریداری کے معاہدہ کی تحقیقات کے لیے تلنگانہ کانگریس حکومت کی جانب سے جسٹس ایل نرسمہا ریڈی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ کے سی آر نے جو مسلسل دو معیاد تک ریاست کے چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں، نے کمیشن کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے 25 جون کو ایک رٹ درخواست دائر کی تھی

 

اور کہا تھا کہ کمیشن کا قیام کمیشن خف انکوائری ایکٹ 1952 اور الیکٹرسٹی ایکٹ 2003 کی دفعات کے خلاف ہے ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ان کے وکلا کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا اور ایڈوکیٹ جنرل کے دلائل سے اتفاق کیا۔

Adb1

متعلقہ خبریں

Back to top button