آئی پی ایل کی طرز پر تلنگانہ میں ’’ٹی جی20 لیگ‘‘ – 8 ٹیمیں میدان میں ؛ کروڑوں کی بولیاں

حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے ٹی20 طرز پر ’’ٹی جی20 کرکٹ لیگ‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس لیگ میں ریاست تلنگانہ کی 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ حیدرآباد، رنگاریڈی، ورنگل، میدک، نلگنڈہ، کریم نگر، محبوب نگر اور کھمم کی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔
لیگ کا افتتاحی میچ 20 جون کو جبکہ فائنل مقابلہ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ایچ سی اے نے ٹی جی20 ٹیموں کے بڈس بھی کھول دیے ہیں، جبکہ کھلاڑیوں کی نیلامی 7 جون کو منعقد کی جائے گی۔
مختلف ٹیموں کو خریدنے والی کمپنیوں کی تفصیلات اس طرح ہیں:
حیدرآباد ٹیم کو 7.5 کروڑ روپے میں اُشودیا انٹرپرائزس پرائیویٹ لمیٹڈ نے حاصل کیا۔
رنگاریڈی ٹیم 7.2 کروڑ روپے میں بوروگو انفرا اور پرنو کے حصے میں آئی۔
ورنگل ٹیم کو 6.55 کروڑ روپے میں بائن گلوبل ریسورسز نے خریدا۔
میدک ٹیم 6.33 کروڑ روپے میں برندا انفرا پرائیویٹ لمیٹڈ نے حاصل کی۔
نلگنڈہ ٹیم 5.06 کروڑ روپے میں کشور انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے نام رہی۔
کریم نگر ٹیم 4.57 کروڑ روپے میں ای آئی پی ایل گروپ اور تِبرومل نے خریدی۔
محبوب نگر ٹیم 4.5 کروڑ روپے میں ویرابھدرا اسٹیلز کے حصے میں آئی۔
کھمم ٹیم 4.44 کروڑ روپے میں انویتا گروپ نے حاصل کی۔



