تلنگانہ
طوفانی بارش۔ حیدرآباد میں ایل بی اسٹیڈیم کی باونڈری وال گر پڑی۔ پنجہ گٹہ میں بجلی گرنے کا واقعہ

حیدرآباد: شہر میں آج صبح ہوئی طوفانی بارش کے دوران لال بہادر اسٹیڈیم کی باونڈری وال کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ دیوار منہدم ہونے کی وجہہ سے وہاں پارک کی ہوئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم فوری طورپراس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے یا کسی ہلاکت کی فوری اطلاع نہیں ملی۔
اسی دوران شہر کے پنجہ گٹہ علاقہ میں بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں علاقہ میں برقی سربراہی میں خلل پڑا۔ اس حادثہ میں بھی کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔