تلنگانہ
ہریش راو کی وجہ سے بی آر ایس پارٹی تباہ ہورہی ہے۔ کویتا

حیدرآباد ۔ بی آر ایس رکن کونسل کویتا نے آج تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکنیت اور بی آر ایس پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفی پیش کردیا ۔ گزشتہ روز ہریش راو کے خلاف سنگین الزام عائد کرنے پر پارٹی سربراہ چندرشیکھر نے کویتا کو پارٹی سے معطل کردیا تھا۔
آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ہریش راو کی وجہ سے بی آر ایس پارٹی تباہ ہورہی ہے ہریش راو نے چندرشیکھر راؤ خاندان کو سیاسی طور پر کمزور کرنے کی سازش کی ہے چندرشیکھر راؤ اور تارک راما راو کو انتخابات میں شکست دلوانے کی بھی کئی سازش کی تھی
ہریش راو کی وجہ سے بی آر ایس کے قایدین پارٹی چھوڑ دی جن میں ایٹالہ راجندر وجیہ شانتی بھی شامل ہیں۔