نیشنل
نئے قانون کے تحت چارمینار پولیس اسٹیشن میں پہلا مقدمہ درج

حیدرآباد۔ملک میں پرانے قوانین کی جگہ نئے قوانین کل یعنی یکم جولائی سے نافذ العمل ہو چکے ہیں۔ بھارتیہ نیائے سنہیتا قانون کے تحت شہر حیدرآباد کے چارمینار پولیس اسٹیشن میں پہلا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
نمبر پلیٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے شخص کے خلاف پولیس نے سیکشن 281 بی این ایس اور ایم وی ایکٹ کے تحت ڈیجیٹل طریقہ کار سے یہ کیس درج کیا ہے۔ تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل پولیس روی گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ بات بتائی، اسی طرح اب پرانے قوانین کی جگہ پولیس اسٹیشنوں میں نئے قوانین کے تحت مقدمات کا اندراج شروع ہو گیا ہے۔
مرکز کی جانب سے نافذ العمل اس قانون کی حکمران جماعت کی جانب سے زبردست ستائش کی جا رہی ہے وہیں اپوزیشن نے اس قانون پر شدید تنقید کی ہے۔