حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے ان نمبروں کے فون کالز کا جواب نہ دینے عوام کو دیا مشورہ

حیدرآباد کے سائبر کرائم پولیس نے عوام کو نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز کے حوالے سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں پولیس نے خاص طور پر کچھ مخصوص نمبروں سے آنے والی کالز کو نہ اٹھانے کا مشورہ دیا، جن میں
94777455913+ ,37127913091+;
56322553736+; 37052529259+
255901130460+
پولیس نے بتایا کہ ان نمبروں کے علاوہ جن نمبروں کا آغاز371+ (لٹویا)،374+ (بیلاروس)،381+ (سربیا)، 563+ (چلی)،380+ (لیتھوانیا)، اور255+ (تنزانیہ) سے ہوتا ہے، وہ دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
یہ کالز اکثر مختصر وقت کے لیے کی جاتی ہیں، اور اگر آپ واپس کال کریں تو آپ کی فون کانٹیکٹس، بینک، اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محض تین سیکنڈز میں چوری ہو سکتی ہیں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی آپ کو 90# یا # دبانے کو کہے تو ہرگز نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے90 سے دھوکہ باز آپ کے سم کارڈ کو کنٹرول کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں
اور آپ کے خرچ پر کالز کی جا سکتی ہیں۔ عوام کو احتیاط برتنے اور ایسے نمبروں پر توجہ نہ دینے کی ہدایت دی ہے۔