تلنگانہ کے آئمہ و موذنین چار ماہ سے اعزازیہ سے محروم

اٹکور: 12 جون (اردولیکس)حافظ و مولوی عبدالرحمن اوٹکور ٹاٶن جنرل سکریٹری نے چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ھیکہ ہر ماہ پابندی کے ساتھ آئمہ و موذنین کے اعزازیہ جاری کریں۔ کانگریس کے سینئر قائد و مشیر حکومت تلنگانہ محمد شبیر علی اور وقف بورڈ چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی اس طرف خصوصی توجہ فرمائیں
کیونکہ سماج کا یہ معزز طبقہ بے چین و پریشان ہے کانگریس حکومت نے 12 ہزار روپے آئمہ و موذنین کا اعزازیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا اس پر عمل آواری کا آغاز بھی شروع ہوجانا چاہیے کیونکہ ان کی محدود آمدنی ہوتی ہے حکومت کو چاہیے کہ آئمہ و موذنین کے مسائل پر سنجیدگی سے ہمدردانہ غور کریں اور عید الاضحٰی سے قبل آئمہ و موذنین کے اعزازیہ جاری کریں
چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی اور محمد شبیر علی وقف بورڈ چیئرمین صاحب سے درخواست ھیکہ اس پر ہمدردانہ غور فرماکر عملی جامہ پہنا ئیں تو تلنگانہ کے آئمہ و موذنین ان کے شکر گزار رہیں گے