تلنگانہ
ایل آر ایس کا عمل اندرون تین ماہ مکمل کیا جائے۔ تلنگانہ کے وزیر کی کلکٹرس کو ہدایت

حیدرآباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیر پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کا عمل جو زیر التوا ہے اسے 3 ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے۔
انہوں نے ہفتہ کو بھوپال پلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے وہاں کے کلکٹریٹ سے ضلع کلکٹرس کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ ریاستی وزیر نے تجویز دی کہ ایل آر ایس کی درخواستوں کو قواعد کے مطابق ریگولرائز کیا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمینوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔ پچھلی حکومت نے 31 اگست سے 31 اکتوبر 2020 تک ایل آر ایس کی درخواستیں وصول کی تھیں۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ درخواست گزار گزشتہ چار سال سے منتظر ہیں لہذا ترجیحی بنیاد پر یہ عمل مکمل کیا جائے۔