تلنگانہ

6 افراد کے قتل کا سنسنی خیز واقعہ۔ شاہ آباد انسپکٹر کا تبادلہ کردیا گیا

حیدرآباد: سنسنی خیز 6 افراد کے قتل اور اس کے بعد ملزم کی خودکشی کے واقعہ کے بعد شاہ آباد کے انسپکٹر کانتا ریڈی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

 

شہر کے قریب واقع شاہ آباد پولیس اسٹیشن کے حدود میں حال ہی میں پیش آنے والی اس دل دہلا دینے والی واردات سے پوری ریاست میں سنسنی پھیل گئی تھی۔ملزم راج کمار نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروانے پر کم عمر لڑکی اس کی ماں اور نانی کو قتل کر دیا تھا اوراس کے بعد اپنی بیوی اور دو معصوم بچوں کو بھی موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خودکشی کرلی تھی۔

 

یہ واردات اسی ماہ کی 10 تاریخ کی رات پیش آئی تھی۔ دوسرے دن اس معاملے میں شاہ آباد پولیس کے رویہ پر ناراض مقامی افراد نے احتجاجی دھرنا منظم کیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد فیوچر سٹی پولیس کمشنر ترون جوشی نے تحقیقات کروائی اور سب انسپکٹر رمیش کو اسی دن معطل کر دیا گیا اور انسپکٹر کانتا ریڈی کو چارج میمو جاری کیا گی تھا۔

 

تاز طورپر انسپکٹر کانتا ریڈی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے ان کی جگہ لکشما ریڈی کو شاہ آباد کا نیا انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button