تلنگانہ

اقلیتوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی اسکیم کے دوسرے مرحلے کا بہت جلد آغاز _ وزیر اقلیتی بہبود اور چیرمین مینارٹی فینانس کارپوریشن کا عہدیداروں کے ساتھ اجلاس

محمد امتیاز اسحاق  چیئرمین، تلنگانہ  اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن نے تلنگانہ سیکریٹریٹ میں اکنامک سپورٹ اسکیم کے تحت 100 فیصد سبسڈی والی مالی امداد کے  چیکس کی تقسیم کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کے سلسلے میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دوسرے مرحلے کے چیکس کی تقسیم بہت جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جائزہ اجلاس کی صدارت وزیر کوپلا ایشور  نے کی  جبکہ اجلاس میں دیگر معززین نے سید عمر جلیل، آئی اے ایس (ریٹائرڈ)سکریٹری حکومت، اقلیتی بہبود محکمہ،  محترمہ۔ اے کانتھی ویسلی، آئی اے ایس اور دیگر نے شرکت کی

 

اجلاس کے دوران سلائی مشینوں کی تقسیم کا پروگرام جو کہ جگتیال ضلع میں منعقد ہونے کا امکان ہے اس پر بھی تبادلہ خیال اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ 08 ستمبر کو وزیر کوپلا ایشور اس کا افتتاح کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button