بزنس
سونا اور چاندی کی قیمت میں پھر اضافہ

حیدرآباد کے بلین مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ 24 کیرٹ سونے کی فی 10 گرام قیمت میں 3,760 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 1,46,670 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونے کی فی 10 گرام قیمت بھی 3,450 روپے بڑھ کر 1,34,450 روپے ہو گئی ہے۔
ادھر چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے، جہاں فی کلو چاندی 10 ہزار روپے مہنگی ہو کر 2,60,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔



