مبارکباد

سنگاریڈی ضلع کے تین اساتذہ محمد سہیل، تسکین فاطمہ اور انیس نشاط افروز کو تلنگانہ اردو اکیڈمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ

چھ اگست بروز اتوار ریاستی سطح پر بیسٹ اردو ٹیچر ایوارڈ سال 2019 تا 22 تین سالہ معیاد کے لیے ایوارڈ کی تقریب اردو مسکن حال خلوت حیدراباد میں منعقد کی گئی

 

جس کے مہمان خصوصی بی شفیع اللہ آئی ایف ایس  تھے اس موقع پر محمد سہیل احمد صاحب اس جی ٹی جی پی ایس کو ہیر کو 2019 ,2020 کے لیے اردو اکاڈمی حیدراباد کی جانب سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا محترمہ تسکین فاطمہ اسکول اسسٹنٹ فزکس رنجول کو سال 2020 2021 کے لیے اور محترمہ انیس نشاط افروز کو ایس جی ٹی ایم پی پی ایس سکندرواڑی کوہیر کو سال 2021 2022 کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا اس موقع پر ان کی شال پوشی وہ گل پوشی وہ سرٹیفیکیٹ اور انعام سے نوازا گیا

 

واضح رہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے پچھلے دو سال سے انعامات نہیں دیے گئے لہذا امثال جملہ تین سال کے ایوارڈ ریاستی سطح پر مختلف نکات مثلا تدریسی قابلیت Carriculam اور Cocarriculam مصروفیات نیز سماجی خدمات کے پیمانے پر جو کھرے اترتے ہیں انہیں ریاستی سطح پر منتخب کیا جاتا ہے۔

 

اس موقع پر افراد خاندان سماجی تنظیموں خاص کر کوہیر منڈل اردو دان افراد اور ٹیچر برادری کی جانب سے پیشگی مبارکباد دی گئی ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button