ریزرو بینک کے خزانہ سے 1کروڑ 28 لاکھ کا سونا غائب ہونے کا سچ

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) کے خزانے سے 1.28 لاکھ کروڑ روپے مالیت کا سونا غائب ہونے کے دعوے پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے۔
اس پروپگنڈہ کو پی آئی بی فیکٹ چیک اور آر بی آئی نے مسترد کر دیا ہے اور عوام کو ایسی پوسٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔تو آخر کیا ہوا؟6 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں سونے کے ذخائر کے متعلق آر بی آئی کا ڈیٹا جاری کیا گیا۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی وجہ سے آر بی آئی کے پاس موجود سونے کے ذخائر کی قیمت میں کافی کمی آئی ہے۔ اس ڈیٹا کو حوالہ دیتے ہوئے ایک ہندی اخبار نے ایک خبر شائع کی جس میں "1.28 لاکھ کروڑ روپے مالیت کا سونا غائب ہے” جیسے الفاظ استعمال کیے گئے
جس سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوئی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے مختلف پوسٹس سامنے آئیں۔ اس پر پی آئی بی اور آر بی آئی نے فوری طور پر وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی یہ خبر مکمل طور پر غلط ہے۔
انہوں نے عوام کو آر بی آئی کی ویب سائٹ پر موجود آفیشل معلومات دیکھنے کی تجویز دی۔


