تلنگانہ
یونائیٹڈ مسلم فورم نے بی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا

حیدرآباد 4 نومبر (پریس نوٹ) یونائیٹڈ مسلم فورم کے ایک وفد نے بی آر ایس کے کارگذار صدر کے ٹی سے کل ملاقات کی۔ کے ٹی راما راؤ نے ریاست تلنگانہ کی اقلیتوں بالخصوص مسلم اقلیت کے مختلف مسائل سے متعلق مطالبات پر مشتمل تفصیلات پیش کیں
فورم کے ارکان نے شخصی طور پر انہیں مطالبات کے بارے میں واقف کروایا۔ کے ٹی راما راؤ نے بی آر ایس پارٹی کی جانب سے وفد کو یقین دلایا کہ جب بی آر ایس پارٹی نئی حکومت تشکیل دے گی اس نمائندگی میں پیش کردہ مطالبات پرعمل آوری کی جائے گی۔
اجلاس کے اختتام پرمسلم یونائیٹڈ فورم نے موجودہ انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام اقلیتوں سے درخواست کی کہ وہ بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں۔
فورم نے پہلے ہی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے تمام امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا ہے۔