تلنگانہ

مکیش امبانی‌کو دھمکی تلنگانہ کا ایک نوجوان گرفتار

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے صدر نشین مکیش امبانی کو دھمکی آمیز میلس روانہ کرنے کے معاملے میں ممبئی پولیس کے نوجوان کو گرفتارکر لیا۔

 

چند دن قبل مکیش امبانی کو نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکی امیز ای‌میل پیغامات روانہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا بصورت دیگر شارپ شوٹرس کی مدد سے سنگین نتائج کا انتباہ دیا تھا۔

 

اس سلسلے میں ممبئی پولیس سے مکیش امبانی کے عملہ کی‌شکایت پر تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی گنیش رمیش کو گرفتار کر لیا ہے جس کا تعلق ونپرتی سے بتایا جاتا ہے۔ اسی دوران اطلاعات ملی ہیں کہ پولیس نے ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button