تلنگانہ

بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائی۔ تلنگانہ میں عجیب و غریب واقعہ

محبوب آباد۔ جہاں ایک طرف خواتین اپنے شوہر کا کسی بھی دوسری خاتون کے جانب دیکھنا تک گوارا نہیں کرتیں ایسے میں ریاست تلنگانہ میں پیش آئے عجیب و غریب واقعہ میں بیوی نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائی۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع محبوب آباد کے چنا گوڈور منڈل کے اوگم پلی سے تعلق رکھنے والے داسری نریش اور سریتا کی چند سال شادی ہوئی انہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ اس دوران سریش کو اس کے رشتہ دار کی بیٹی سندھیا پسند کرنے لگی جس پر سریتا نے اس لڑکی سے اپنے شوہر کی شادی کا فیصلہ کیا۔ اس کے لیے اس نے اپنے گھر والوں کو راضی کیا اور مندر میں لے جا کر شوہر کی اس لڑکی سندھیا سے اپنی موجودگی میں شادی کروا دی۔

 

بیوی کا کہنا ہے کہ اس کے شوہر کو پسند کرنے والی لڑکی ذہنی طور پر متاثر ہے اور وہ اس کے شوہر کو پسند کرتی ہے اسی لیے انسانیت کی بنا پر اس نے ان دونوں کی شادی کروائی ہے تاکہ وہ سندھیا کی مناسب طریقے سے اپنے گھر لا کر دیکھ بھال کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button