تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی درگم چننیا کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون نے کی ، پھر ایک مرتبہ خودکشی کی کوشش

حیدرآباد _ 29 جون  ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال ضلع کے بیلم پلی اسمبلی حلقہ میں واقع اوریجن ڈیری کی سی ای او سیجل نے حیدرآباد میں ایک بار پھر خودکشی کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں نے اسے جوبلی ہلز میں ایک مندر  کے قریب فٹ پاتھ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور اسے ایک آٹو میں اسپتال لے گئی۔ سیجل کے ہینڈ بیگ سے نیند کی گولیوں  اور خط ملا۔

 

مقامی لوگوں نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر کے قریب ڈیڑھ بجے سیجل نے نیند کی گولیاں کھا کر بے ہوش ہوگئی ۔  سیجل پچھلے چند  سے منچریال ضلع کے بیلم پلی  کے ایم ایل اے درگم چننیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگا رہی ہے۔ اس نے حال ہی میں دہلی میں قومی کمیشن برائے خواتین،  میں شکایت درج کروائی تاکہ  ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کی جائے جس نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے

 

چند دن قبل اس نے تلنگانہ بھون میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جوبلی ہلز پولیس کا خیال ہے کہ سیجل نے نیند کی گولیاں کھا  کر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے اس سلسلے میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button